Breaking News

Thursday 10 April 2014

اپنے پاسورڈ فوری طور پر تبدیل کر لیں۔۔۔ انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے بڑا بگ سامنے آگیا


تمام سوشل نیٹ ورکس اور بڑ ی سائیٹوں کا ڈیٹا ہیکرز کئی سالوں سے چراتے رہے ، اور انہیں خبر تک نہ ہوئی
 ہارٹ بلیڈ بگ  کے نام سے ایک ایسا سیکیورٹی نقص سامنے آیا ہے جو ابھی تک انٹرنیٹ کی  دنیا میں سامنے آنے والا سب سے بڑا سیکیورٹی نقص ہے ۔ یہ بگ پچھلے دو سالوں سے روزانہ کی استعمال کی جانے والی ویب سائٹس جیسے جی میل، فیس بک وغیرہ پر اثر انداز ہو رہاہے۔اور خاموشی سے آپ کی نہایت قیمتی معلومات جیسے پاسورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبر چرا رہا ہے۔

لیکن ابھی تک یہ طے نہیں ہوا کہ یہ کو ن کون سی ویب سائٹس پر اثر انداز ہوا ہے۔’’ میش ایبل‘‘ کی ٹیم نے مختلف کمپنیوں اور ویب سائٹس سے رابطہ کیا ہے جہاں اس کی موجودگی ممکن ہو سکتی ہے۔
کچھ انٹرنیٹ کمپنیاں جو کہ اس بگ کا شکار ہو چکی ہیں نے اس مسئلے کے حل کے لیے اپنے سرورز کو اپ ڈیٹس کیا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ آپ کو بھی اس ویب سائٹس پر اپنا پاسورڈ فورانً بدلنے کی ضرورت جبکہ اس بات کی بھی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ آپ کی معلومات اب تک لیک ہو چکی ہے یا نہیں۔

No comments:

Post a Comment