Breaking News

Sunday 13 April 2014

روس کا چاند پر قبضہ کا منصوبہ




ماسکو (بیورو رپورٹ)روس کے نائب وزیر اعظم”دمتری روگوزن“نے ایک اخبار میں اپنے مضمون میں چاند پر قبضے کے عزائم کا اظہار کیا ہے۔ 


ان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں زمین سے دوسرے سیاروں اور چاند تک فلائیٹس معمولی بات ہوگی۔ 

 ان کے مطابق روس کے عزائم محض ان جگہوں تک پہنچنے سے زیادہ بڑے ہیں۔ چاندپر چند فلائٹیں بھیجنے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ روس تو چاند پر جانا چاہتا ہے اور وہ بھی ہمیشہ کے لئے۔

ان کا کہنا ہے کہ چاند قدرتی معدنیات کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور روس چاند پر اپنا مستقل ٹھکانہ بنائے گا۔ نائب وزیر روس کے خلائی پروگرام کے سرپرست ہیں 


ان کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کا فائدہ یہ ہوگا کہ روس کو خود انحصاری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ دوسری 
جانب روس کے یہ عزائم دیکھ کر امریکی حکومت اور تجزیہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 ایک تجزیہ کار کا تو یہ بھی کہنا تھاکہ ہم تو روس کے کریمیا پر قبضے پر پریشان تھے اب تو لگتا ہے چاند بھی ہاتھ سے نکل جائیگا۔


No comments:

Post a Comment