Breaking News

Tuesday 15 April 2014

بم کی دھمکی نے ٹوئیٹر پر ’فالونگ‘بڑھا دی


نیو یارک (بیورو رپورٹ)ایک 14سالہ امریکی بچی کے دماغ میں جانے کیا آیا کہ اس نے ٹوئٹر کے ذریعے امریکن ایئر ل
ائنز کو دھمکی دے ڈالی۔


 سارہ نامی بچی نے امریکن ایئر لائنز کو ٹویٹ بھیجی ”میرا نام ابراہیم ہے اور میں افغانستان سے ہوں۔
 میں القاعدہ کا حصہ ہوں اور جون کی پہلی تاریخ کو میں کچھ بڑا کرنے جا رہا ہوں۔ 
اس پر ایئر لائن نے فوراً جواب دیا سارہ ہم ان دھمکیوں کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ آپ کی تفصیلات سکیورٹی اور ایف بی آئی کو مہیا کی جا رہی ہیں۔
 اس جواب پر سارہ بے حد گھبراگئی اور اپنی ساری پریشانی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ہی نکال ڈالی۔ اس کے بعد اس کی جانب سے کچھ اس طرح کے پیغامات دیئے گئے۔
دروازے پر کوئی دستک دے رہا ہے، اوہ خدا! یہ کہیں ایف بی آئی تو نہیں۔”مجھے وکیل چاہئے،کیا یہاں کوئی وکیل موجود ہے“۔میں 14سال کی ہوں، کیا کوئی یہ سمجھ سکتا ہے کہ میں جہاز اڑانے جیسی حرکت کر سکتی ہوں،میں بس بے وقوف ہوں “۔
اس بچی کے گھر سکیورٹی ادارے تو پہنچے ہوں کہ نہیں البتہ اس کے ٹوئٹر کے صفحے پر 13,000”فالورز“ کا اضافہ ضرور ہو گیا۔

No comments:

Post a Comment