Breaking News

Friday 18 April 2014

دنیا کے کم ترین مائیکروسافٹ ایکسپرٹ کا اعزاز پاکستان کے نام ، مہروز نے ارفع کریم کا ریکارڈ بھی توڑدیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے 6 سالہ مہروزنے  ارفع کریم اور عزیز اعوان کا ریکارڈ توڑ کر دنیا کا کم عمر ترین مائیکروسافٹ ویئر سرٹیفائیڈ ٹیکنالوجسٹ اور مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ سلوشنز ایسوسی ایٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔
مہروز نے ایک ہی روز مائیکروسافٹ کے 2 ٹیسٹ پاس کرکے سب کو حیران کردیا ۔مہروز نے  دنیا کا کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ٹیکنالوجسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لاہورکا علاقہ کریم پارک کا رہائشی مہروز یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد ملک کا صدر بننا اور پاکستان کو
 ترقی یافتہ بنانے کی خواہش رکھتا ہے

No comments:

Post a Comment